عوام کے مسائل بروقت حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ؛وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

30

لاہور،6 نومبر(اے پی  پی ): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل بروقت حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے  گا ۔

ان خیالات کا اظہار  وفاقی وزیر نے ایوانِ اقبال میں منعقدہ  ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے  اجلاس  میں کیا ۔

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کے زیر انتظام  اجلاس میں سینیٹر اعجاز چودھری ،رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان اور ایس پی سٹی راشد ہدایت نے سی سی پی او کے نمائندے کے طور پر شرکت کی ۔اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی واسا ایل ڈی اے پی ایچ اے کے افسران کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی و عوامی نمائندوں اور خواتین اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ایوان اقبال کے ہال میں کھلی کچہری کی طرز پر عوام کے مسائل سنے گئے ۔کچہری میں شریک شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے مسائل پیش کئے جنھیں تفصیل اور تحمل سے سنا گیا جبکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے موقع پر کچھ ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

 کھلی کچہری میں سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اور ہمہ وقت متحرک ہے ۔