عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بروقت حل کرنا حکومت کا مشن ہے؛ وزیر مملکت فرخ حبیب

37

اوکاڑہ،07نومبر(اے پی پی ): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بروقت حل کرنا حکومت کا مشن ہے،  سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکرملکی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ویسٹ پنجاب پی ٹی آئی ورکر اتحاد پاکستان راؤ محمد وجدان الرحمٰن کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اوکاڑہ کا دورہ کریں گے اور ترقیاتی،تعمیری اور فلاحی کاموں کے لیے عوام کی توقعات کے مطابق پیشرفت کریں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے ورکروں اورعام لوگوں کے مسائل سن کر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔

وفد میں ذیشان حسن نواب شان، سپورٹس اور کلچر ونگ انفارمیشن سیکرٹری ضلع اوکاڑہ اور پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اراکین شامل تھے۔