اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد گھریلو ملازمین بل 2021زیر غور لانے اور منظوری کے لئے مشترکہ اجلاس کے سپرد کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن مہناز اکبر عزیز نے تحریک پیش کی کہ علاقہ دارالحکومت اسلام آباد گھریلو ملازمین بل 2021قومی اسمبلی سے منظور کردہ اور 90 دن کے اندر سینیٹ کی جانب سے منظور نہ ہونے والا بل غور اور منظوری کے لئے مشترکہ اجلاس کے سپرد کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔