قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی

18

اسلام آباد،16نومبر  (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایجنڈے کی معمول  کی کارروائی نہ نمٹائی جاسکی۔ ارکان اسمبلی نے نکتہ ہائے اعتراض پر اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔