قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ کا اجلاس

29

اسلام آباد۔16نومبر  (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس آج( بدھ کو) ہوا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے  امورخارجہ کا اجلاس  وزارت خارجہ کے جمشید مارکر ہال میں ہوا ،جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے کی ، ۔ اجلاس میں7 اور 8 اکتوبر کو ہونے والے اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کے علاوہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال کے ساتھ ساتھ افغانستان میں استحکام لانے کے لئے بین الاقوامی برادری کا کردار بھی زیر غور کیاگیا اور  میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کا بھی جائزہ لیا ۔