لاہور؛صوبائی وزیر سماجی بہبود سید یاور بخاری کا چلڈرن لائبریری کا دورہ

35

لاہور،30 نومبر ( اے پی پی ): صوبائی وزیر سماجی بہبود سید یاور بخاری  نے  چلڈرن لائبریری کا دورہ کیا۔انہوں نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے فیسٹیول آف بکس میں شرکت کی ۔سپیشل سیکرٹری سکولز ڈاکٹر سہیل شہزاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود سید یاور بخاری نے کہا کہ تعلیم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ، بچوں کو سوچنے اور بولنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، بچوں میں مطالعے اور لائبریری کا شوق پیدا کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر نےبکس بنک بنا کر موبائل لائبریری مختلف علاقوں میں بھیجنے کی تجویز دی اور کہا کہ بکس بنک کیلئے محکمہ سماجی بہبود اور سکولز ڈیپارٹمنٹ مل کر کام کریں،بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی خواہشات سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی،بچوں کو صفائی، اخلاقیات اور سچ بولنے کی تربیت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ساری توجہ روبوٹس بنانے پر لگا دی،سوچنے سمجھنے والے انسان پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔