مستحق اور ہونہار طالبات کے تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے؛ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

21

راولپنڈی،11 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ، لئی ایکسپریس وے، ماں بچہ ہسپتال اور تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن یہاں کے شہریوں کے لیے بہترین منصوبے ہیں جبکہ   یہاں  لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے، مستحق اور ہونہار طالبات کے تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے لیے راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی تمام ڈھوک میں بچیوں کے لیے کالج بنائے، شہر میں تین یونیورسٹیاں بنائیں کیونکہ اس شہر کی بچی پڑھی لکھی ہوگی تو قبضہ گروپوں اورمنشیات فروشوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔