مظفرگڑھ؛چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے، کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز ہو گیا

27

مظفرگڑھ، 26 نومبر(اے پی پی): گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد  چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے، کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے پلوشہ حیات خان کی گاڑی کو ٹریک پر روانہ کر کے کوالیفائنگ راونڈ کا  افتتاح کیا۔کوالیفائنگ مقابلوں کے لیے 3 کلومیٹر کا ٹریک رکھا گیا ہے اور کوالیفائنگ مقابلوں میں 109 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔جن میں 41 پری پیریڈ کیٹگری کی گاڑیاں  60 سٹوک کیٹیگری کی گاڑیاں جبکہ 8 خواتین کیٹیگری کی گاڑیاں شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال، اے ڈی سی ریونیو شاہ رخ، ایم پی اے پی پی 269 سردار نعیم عباس خان، چیئرمین زکوٰۃ مہر عبد الحسین ترگڑ بھی موجود تھے۔