ملتان؛ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے یونین کونسلز 46,56 میں واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

21

ملتان،06 نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے یونین کونسلز 46,56 میں واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔  ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ سیوریج، واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کالونی،غوث آباد کی تمام پرانی واٹر سپلائی لائنیں تبدیل ہونگی ۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہمارا مقصد لوگوں کی بہتری اور بھلائی ہے۔

ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ پیر کالونی،غوث آباد میں24 ہزار فٹ واٹر سپلائی لائن تبدیل ہوگی ،نئی واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔