ملتان؛ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا امتحانی مراکز کا دورہ، پٹواریوں کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے عمل کا جائزہ لیا

25

ملتان، 17 نومبر (اے پی پی): ضلع بھر میں نئے پٹواریوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور  پٹواریوں کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے عمل کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوام کیلئے سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کیلئے نئے  پٹواریوں کی شفاف بھرتی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے خالی مواضعات پر مستقل پٹواری تعینات کئے جائیں گے، تعلیم یافتہ پٹواریوں کی بھرتی سے ریونیو کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے بریفنگ بھی دی۔