ملتان، 03 نومبر (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں انسداد گرانفروشی، ویکسینیشن اہداف، انسداد ڈینگی مہم بارے بریفنگ دی گئی اور اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا،چینی کے نرخوں، دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے غیر روایتی اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور محکمہ زراعت کسان کاؤنٹر کی فعالی، سبزیوں کی دستیابی کے حوالے سے کردار ادا کرے ۔
کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے ملز کو سبسڈائزڈ سرکاری گندم کی فراہمی، پسائی،سپلائی عمل کی نگرانی کا کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں عوام کو آگاہی دی جائے اور محکمہ صحت ٹیمیں گھروں،ٹائر شاپس،قبرستانوں کے چپے چپے پر سرویلنس کرے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب سروس سٹیشن سمیت تمام مقامات فوری سیل کریں اور پارکوں،تالابوں سمیت تمام عوامی مقامات پر خصوصی صفائی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے ڈرنے کے بجائے شہری اپنا ماحول خشک اور صاف رکھیں۔
کمشنر نے ریڈ مہم میں ویکسینیشن ٹارگٹ اہداف حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ڈی سی لودھراں کیپٹن(ر) شعیب علی موجود تھے اور ڈویژن کے سی ای اوز ، ڈائیریکٹر ہیلتھ، ڈائریکٹر زراعت موجود تھے۔