ملتان؛ کمشنر کی ریونیو واجبات کے نادھندگان کی جائیدادوں ضبط کرنے کی ہدایت

21

ملتان، 20 نومبر (اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات  کے احکامات  جاری  کر  دئیے  ہیں ، ریونیو واجبات کے نادھندگان کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی  ہدایت کی ۔

کمشنر کی صدارت میں ڈویژنل انتظامیہ کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈپٹی کمشنرز نے شرکت ک  کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تمام اضلاع ٹارگٹ کے حصول کیلئے گرداوری کے عمل کو تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کا سرکاری واجبات کی ریکوری پر خصوصی توجہ  ہے ، پٹواریوں کی بھرتی فوری مکمل کرکے تقررنامے جاری کئے جائیں اور پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کا عمل تیز کیا جائے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا دیہی مرکز مال میں تمام ریونیو سہولیات میسر کی جارہی ، ریونیو کورٹس میں زیر التواء مقدمات کو فوری نمٹایا جارہا ہے ۔انہوں  نے کہا کہ ضلع میں 23 مرکز دیہی مالز کو مکمل فعال کرکے ریلیف دیا جارہا ہے، عوامی خدمت کچہری میں پیش تمام درخواستیں میرٹ پر  نمٹائی گئی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی سرکاری جائیدادوں پر قبضے واگزار کرائے گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنرز لودھراں،خانیوال اور وہاڑی نے بھی بریفنگ دی۔