ملتان : ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، مظفر آباد،شیرشاہ میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

13

ملتان، 05 نومبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی قیادت میں مظفر آباد،شیرشاہ میں  تعمیرات کو  مسمار کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں ایم ڈی اے،کارپوریشن اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود نے تجاوزات پر 70 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دیا ہے، تاجر برادری تجاوزات مافیا کے خلاف انتظامیہ کا ساتھ دے۔