ملتان ،26 نومبر (اے پی پی ): ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے ہلال احمر کے اشتراک سے مستحق افراد میں حفظان صحت کٹس تقسیم کی گئیں، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے حفظان صحت کٹس تقسیم کیں اور معذور افراد، بیواؤں میں فلٹر کولرز بھی تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان انسانی خدمت کا ادارہ ہے ، قدرتی آفات میں ہلال احمر فعال کردار ادا کرتی ہے۔
ضلعی فرسٹ ایڈر شمشاد اختر نے کہا کہ ہلال احمر کورونا اور دیگر وباؤں سے متاثرہ خاندانوں کو فرسٹ ایڈ بارے آگاہی بھی فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا لہر سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی گئی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر تعلقات عامہ ارم سلیمی، ہلال احمر سٹاف بھی موجود تھے۔