نوشہرہ ورکاں، 06 نومبر (اے پی پی): شہریوں کی کوروناویکسینیشن یقینی بنانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عمران صفدر نے محکمہ ریونیو،ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ اور پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں، چوکوں اور گلی محلوں میں ناکے لگا کر اب تک ویکسین نہ لگوانے والے راہ گزر شہریوں کو ویکسین کروائی۔
اسسٹنٹ کمشنر عمران صفدر وڑائچ نے نادرا،احساس سنٹر،ٹرانسپورٹ اڈوں پر فکس سنٹر قائم کیے جبکہ مختلف سڑکوں اور چوکوں میں گاڑیاں، موٹر سائیکل وغیرہ رکوا کر شناختی کارڈ کی مدد سے شہریوں کا ویکسنیٹڈ سٹیٹس چیک کیا اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور جن افراد کو ویکسین نہیں لگی تھی انہیں محکمہ صحت کی ٹیمیں شہر میں قائم پوائنٹس پر ترغیب دیتی نظر آتی ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران صفدر نے بتایاکہ بنکوں،دفاتر،اراضی ریکارڈ سنٹر میں صرف ویکسین لگے افراد کو سروس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی اور دکاندوں،میرج ہال مالکان،سرکاری ہسپتال اور دیگر کو بھی ویکسین لگے افراد کو خریداری و دیگر سہولت دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ویکسین لگوائیں اور میرج ہال مالکان کو ون ڈش کی پابندی بارے بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہےجن میں حساس اداروں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔