اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ نچلے و درمیانے طبقے کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام، کامیاب پاکستان پروگرام اور احساس راشن پروگرام کے تحت ہدف پر مبنی سبسڈیز دی جا رہی ہیں، اس وقت عام آدمی مشکل میں ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔