لاہور، نومبر 25(اے پی پی): چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نیب کی بنیاد پر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں، کرپشن نے ملک کو برباد کر دیا، نیب نے جو جنگ شروع کی وہ جاری رہےگی، پاکستان میں لوٹی دولت کو واپس دلانا مشکل کام ہے، امید ہے نظام میں رفتہ رفتہ بہتری آئے گی۔