وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات، گرین لائن منصوبے کے جلد افتتاح پر  بریفنگ دی گئی

19

اسلام آباد،8نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر  کو  یہاں   ملاقات کی ہے ۔  ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کو کراچی کے رہائشیوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے گرین لائن منصوبے کے جلد افتتاح پر بھی بریفنگ دی گئی۔