وزیراعظم  کی خیبرپختونخوا کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کو بڑھانے  کیلئے ایک لاکھ نوجوانوں کو نفع بخش آئی ٹی مہارتوں میں تربیت دینے کی ہدایت

18

اسلام آباد،9نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے ایک لاکھ نوجوانوں کو نفع بخش آئی ٹی مہارتوں میں تربیت دینے کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے یہ ہدایت خیبر پختونخوا کے وزیر آئی ٹی و خوراک عاطف خان سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں صوبہ کے پی کے کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے ایک لاکھ صوبائی نوجوانوں کو نفع بخش آئی ٹی مہارتوں میں تربیت دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں مختلف فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کو غذائی اجناس میں خود کفیل بنایا جا سکے۔