کوئٹہ،02 نومبر( اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بغیر ٹریفک جام کئے ائیر پورٹ سے وزیراعلیٰ ہاﺅس پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ کے قافلے کیساتھ عام گاڑی بھی شہر پر حسب معمول چلتی ر ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان عام ٹریفک کیساتھ چلتے رہے، متعدد مرتبہ ٹریفک جام میں بھی پھنس گئے
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی فلور پر اعلان کیا تھا کہ ان کیلئے کوئی روٹ نہ لگایا جائے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان کااسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے پر سرکاری حکام نے استقبال کیا۔