وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی کی  ملاقات، متعلقہ حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی

22

اسلام آباد، 10 نومبر  (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی فہیم خان، کیپٹن جمیل احمد خان (ر)، سیف الرحمان، محمد عالمگیر خان، عطاءاللہ، آفتاب جہانگیر اورمحمد اسلم خان  نے  بدھ  کو  یہاں  ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پارلیمان مین جاری قانون سازی کے عمل، ملکی سیاسی صورحال اور  متعلقہ حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو  کی   گئی۔

وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے ۔