وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی منورہ بلوچ، صائمہ ندیم، اور نصرت واحد کی ملاقات

14

اسلام آباد۔16نومبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی منورہ بلوچ، صائمہ ندیم، اور نصرت واحد نے ملاقات کی ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق  ملاقات میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور سندھ بالخصوص کراچی میں وفاقی حکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔