وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی  کی ملاقات

15

اسلام آباد، 17 نومبر (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی  نے  بدھ  کو  یہاں   ملاقات کی  ہے ۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی ملکی صورتحال پر گفتگو کی   گئی ۔ وزیرِ اعظم عمران  خان  نے کہاکہ خیال زمان شدید علالت کے باوجود قومی مفاد کی خاطر اسمبلی آئے جو قابلِ ستائش ہے۔

ملاقات میں مشیرِ خزانہ شوکت ترین، اراکینِ قومی اسمبلی عمران خٹک، امجد خان نیازی، مجاہد علی اور شاہد احمد شریک تھے ۔