وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

25

لاہور 16 نومبر ( اے پی پی ) وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں یونیسیف چائلڈ پروٹیکشن پروگرام کے تحت محکموں کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لیا گیا چائلڈ پروٹیکشن پروگرام کے نئے سال 2022 کے اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےوزیر سماجی بہبود یاور عباس بخاری نے کہا کہ تمام محکمے مربوط انداز میں چائلڈ پروٹیکشن پروگرام کو کامیاب بنائیں، برتھ رجسٹریشن، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کی یقینی تعلیم ہمارا عزم ہے،یونیسیف کے اشتراک سے سماجی بہبود کے شعبے میں کام آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے بچوں کی نفسیات پر اثرات کے تدارک کا پروگرام بھی شروع کیا گیا،سائیکو سوشل سپورٹ پر اگلے سال ٹھوس اقدامات کئے جائیں،بچے سکول جانا شروع ہو جائیں تو چائلڈ لیبر خودبخود ختم ہو جائے گی،خدمت کے جذبے سے سرشار این جی اوز کو مرکزی دھار میں لائیں گے۔