پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن برائے معیشت، تجارت، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا

12

یکیٹرنگ  برگ ،25نومبر  (اے پی پی):پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن برائے معیشت، تجارت، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا اجلاس روس کے شہر  یکاترنبرگ میں جمعرات کو دوسرے روز بھی ماہرین کی سطح پر جاری رہا۔   ماہرین کے گروپس کے درمیان  پاکستان اور روس کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی ۔ ماہرین کے گروپس میں پاکستان کے متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں  نے  ویڈیو لنک کے ذریعے بھی  شرکت  کی  ۔ توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارتی حجم، کسٹم ڈیوٹی، زرعی اجناس، ہوائی سفر اور دیگر شعبوں میں تعاون کے بارے گروپس کے صلاح و مشورے  ہوئے ۔ ماہرین کے گروپس کے جمعرات کے اجلاسوں کے بعد مشترکہ منٹس پر دستخط کئے  گئے  ۔وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے   اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت  کی ۔