پاکستان دنیا کے تمام مذاہب کے لیے اپنایت رکھتا ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری  کا بابا گورو نانک دیو جی کے 552ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب

39

ننکانہ صاحب۔19نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری  نے    بابا گورو نانک دیو جی کے 552ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام مذاہب کے لیے اپنایت رکھتا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزاد ی حاصل ہے ملک کی پارلیمنٹ و عدلیہ اقلیتوں کے ساتھ ہے ،وزیر اعظم عمران خان قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق اقلیتوں کو سہولتیں د ے رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سکھ قوم کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی مبارکباد دیتا ہوں ، بابا جی نے جو امن ودوستی، نیکی ،بھلائی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے تاریخ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی ، پاکستان میں اقلیتیں آزاد جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں قید ہیں اور بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر جو ظلم و ستم ہو رہے ہیں اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔بابا گور ونانک کے نام سے قائم ہونے والی یونیورسٹی کا پیغام دوریاں اور فاصلے ختم کرے گا۔