اسلام آباد،3نومبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان یورپین یونین کے ساتھ رابطہ کاری کو خوش آئند سمجھتا ہے، یہاں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے یورپین یونین کے10 رکنی وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان ادارہ جاتی تعاون، وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے، تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ
خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال کیلئے پاکستان امن وترقی کو اہم سمجھتا ہے، سماجی و اقصادی ترقی کیلئے امن کا فروغ ناگزیر ہے۔
قبل ازیں قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے یورپین یونین کے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔