پشاور؛ رکن صوبائی اسمبلی کامران بنگش اور ارشد ایوب نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

27

پشاور،2 نومبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش اور رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تقریب حلف برداری کا انعقاد آج یہاں گورنر ہاؤس پشاورمیں ہوا جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کامران خان بنگش اور ارشد ایوب خان سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔

 گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،صوبائی وزراہ شوکت یوسفزئی، اشتیاق اڑمر،ڈاکٹر امجد، انور زیب ،اراکین صوبائی اسمبلی کے علاوہ کمشنر پشاور ریاض محسود، سیکرٹری محکمہ اطلاعات ارشد خان، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم داؤد جان کے علاوہ دیگر انتظامی سربراہان بھی موجود تھے۔