پشاور،02 نومبر (اے پی پی ):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گندھارا ویلی سٹی میں پشاور پریس کلب کے ارکان کو 15 نومبر تک پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔انہوں نے یہ بات گندھارا ویلی سٹی میں پشاور کے کارکن صحافیوں کے لئے میڈیا انکلیو کے قیام پر پیش رفت کے حوالے سے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش، صوبائی وزیرجنگلات اشتیاق ارمڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید شہاب علی شاہ، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر امجد خان، سیکرٹری محکمہ اطلاعات ارشد خان، سیکرٹری محکمه بلدیات شکیل میاں، پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمارہ خان، گندھارا ویلی سٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنیئر اعجاز افضل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ڈی جی پی ڈی اے عمارہ خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر گندھارا ویلی سٹی اعجاز افضل نے منصوبے کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ گندھارا ویلی سٹی ایک لاکھ کنال سے زیادہ اراضی پر محیط جدید سہولیات سے آراستہ اب تک سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے یہ سمارٹ سٹی ہوگا اور اس منصوبہ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر لینڈ شیئرنگ فارمولہ کے تحت اس منصوبہ کے لئے اراضی کے حصول کی غرض سے مشتہری کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ پشاور پریس کلب کی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں انہوں نے گندھارا ویلی سٹی میں 1132 کنال اراضی پر میڈیا انکلیو کے قیام کا جو اعلان کیا تھا حکومت اپنی اس کمٹمنٹ پر پوری طرح کاربند ہے، پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض کی درخواست پر وزیراعلیٰ محمود خان نے ہدایت کہ گندھارا ویلی سٹی میں پشاور پریس کلب کے ارکان کو پلاٹ دینے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت جاری کی کہ اس ضمن میں ضابطہ کی تمام تر کارروائی ایک ہفتہ میں مکمل کرکے 15 نومبر تک پشاور پریس کلب کے ارکان کو پلاٹوں کے پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز جاری کئے جائیں، انہوں نے ضابطہ کی ضروری کارروائی کی تکمیل کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید شہاب علی شاہ کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو ایک ہفتہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبہ کے حقوق کے حصول اور مفادات کے تحفظ میں ہماری صحافی برادری کا کردار لائق تحسین ہے اور ان کی حکومت صحافت اور اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور گندھارا ویلی سٹی میں صحافیوں کو پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز کا
اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے گندھارا ویلی سٹی میں میڈیا انکلیو وزیراعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور کی صحافی برادری وزیراعلیٰ محمودخان کی شکرگزار ہے۔