چترال، 23 نومبر(اے پی پی): چترال میں پہلی بار ضلع اپر اور لوئیر چترال کی تمام وادیوں اور تنظیمات کے نمائندو ں نے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی جس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور ہوئی جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال میں تمام خراب پُلیں اور سڑکیں فوری طور پر تعمیر کرے تاکہ حادثات کا شرح کم ہو۔ اجلاس کی صدارت مستوج سے تعلق رکھنے والے قاضی علی مراد کر رہے تھے۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا نہایت اہم اجلاس تھا کیونکہ اس میں ارندو سے لیکر بروغل تک تمام وادیوں کے عمائدین نے شرکت کی۔
مزید تفصیل کیلئے دیکھتے ہیں گل حماد فاروقی کی یہ رپورٹ۔۔۔۔۔۔