چنیوٹ، 02 نومبر (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،چوروں،ڈکیتوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 130مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا جن میں سے34عدالتی مفروران شامل ہیں۔جرائم کی روک تھام کیلئے عادی مجرمان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ماہ اکتوبر میں 80سے زائد عادی مفروران کو گرفتارکیاگیا۔نادرا کی مدد سے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ منشیات فروشوں کیخلا ف کارروائی کرتے ہوئے50سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا گیا ۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 15کلوگرام سے زائدچرس،افیون وغیرہ،12سولیٹرسے زائد شراب و لہن،معہ چالو بھٹیاں و سامان برآمدکیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر42ملزمان کو گرفتا ر کیا گیا جن کے قبضہ سے30عدد پسٹل،5بندوقیں،5رائفل،2کلاشنکوفیں اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،جعلی نمبر پلیٹس لگانے،پکار15پر جھوٹی کالز کرنے پر،جواء کھیلنے،اشتہاریوں کو پناہ دینے پر،بجلی چوری،تیز رفتاری،غفلت سے گاڑی چلانے پر،غیر قانونی طریقے سے گیس ری فلنگ کرنے،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سمیت دیگر مختلف مقدمات میں 3سوسے زائدملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔مختلف ڈکیت گینگز کے ملزمان کو گرفتار کر کے چوری،ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ،زیورات،موٹرسائیکلیں،مال مویشی،گھریلو سامان برآمدکیا گیااور مدعیان کے حوالے کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اورجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے سرچ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔