ڈپٹی کمشنر لاہور کورونا ویکسینیشن جائزہ مہم پر سرگرداں ،سکولوں کے طلبا و طالبات میں آگاہی مہم جاری

34

لاہور 2نومبر (اے پی پی):ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا مدرستہ البنات گرلز سکول چوبرجی کا دورہ سکول میں کورونا ویکسینیشن کا جائزہ لیا اورکورونا ویکسینیشن لگانے کے عمل کو چیک کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ سکولوں میں طالبات کو ویکسینیشن لگائی جا رہی ہیں تاکہ وہ کورونا وبا سے خود کو کسی حد تک بچانے میں کامیاب ہو سکیں بچے اور نوجوان اس قوم کا مستقبل ہیں چنانچہ ان کی صحت و تندرستی کا خیال رکھنا ضلعی انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے اس لئے کورونا ویکسینیشن لگوانے کے ٹارگٹ کو پورا کیا جا رہا ہے اور 12 نومبر تک 86 لاکھ افراد کو کورونا ویکسینیشن لگوانے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔