وہاڑی، 27 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کرائی۔انہوں نے کسان پلیٹ فارم اور ہول سیل پوائنٹس پر بھی سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو چیک کیا۔
اس موقع پر ڈی سی محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گاجو بھی ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے پایا گیا،اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر تحصیلدار وہاڑی حافظ اقبال محمود کاٹھیا،سی او ایم سی راؤ نعیم خالد ،نائب تحصیلدار ملک جاوید بھی موجود تھے۔