ملتان، 10نومبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا امیر آباد پارک اور اطراف کا دورہ،کمشنر کے علی الصبح دوروں کی عوامی حلقوں میں پذیرائی، شہریوں نے کہا کہ کمشنر کو گلی کوچوں میں جاکر عوام کے حقیقی مسائل حل کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔شہریوں نے کمشنر سے ملاقات میں مسائل بارے آگاہ کیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے ساتھ فیلڈ میں جاکر عوام کے مسائل کا ادراک ضروری ہے اور کہا اہم شاہراہوں کیساتھ گلی کوچوں میں صفائی کی حالت بہتر بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ واسا نکاسی آب، واٹر پائپوں لیکج کی مرمت یقینی بنائے کیونکہ کھڑا پانی، جوہر ڈینگی کی افزائش کا سبب بنتے ہیں۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کو تجاوزات کے خاتمے، صفائی کی حالت بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا اورکمشنر نے یونین کونسل 2،رحمت کالونی کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ادارے باہمی ربط بہتر بنا کر عوامی فلاح کیلئے کام کریں۔