کوہلو،خسرہ اور روبیلا کی ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

18

کوئٹہ۔15نومبر  (اے پی پی):کوہلو میں خسرہ اورروبیلا ویکسنیشن کے 12روزہ مہم کا آغازکردیا گیا ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر گہنور خان مری نے ڈی ایچ کیو کوہلو میں بچے کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر گہنور خان مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جو بلا کسی تعطل کے 15نومبرسے 27 نومبر تک جاری رہے گا،مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران ضلع بھر میں 60300 نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو ویکسینیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت نے 72آؤٹ ریچ ٹیمیں 16فکسڈ سنٹر جبکہ تین موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ضلع کے مختلف علاقوں میں ویکسینیشن کے عمل میں حصہ لینگے والدین،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائ،اساتذہ،سول سوسائٹی کے نمائندے اور میڈیا سے اپیل ہے کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں،تاکہ اس قومی فریضہ کو احسن طریقے سے سرانجام دیا جاسکے اس موقع پر اس موقع پرسینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صاحب خان مری،ڈاکٹر اورنگزیب مری،ضلعی نائب ناظم صحت ڈاکٹر عطا ءاللہ مری،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اصغر مری،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر خالد مری،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اے ای ایف آئی ڈاکٹر سعید زرکون،ڈسٹرکٹ سپرینڈنٹ ویکسینیشن میر اسماعیل مری،ضلعی ایجوکیشن آفیسر حفیظ،ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی میر کلیم مری،ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ یونیسیف طلال احمد و دیگر موجود تھے۔