کوہلو ؛خسرہ ،روبیلا ویکسنیشن اور انسداد پولیو کی 12روزہ مہم کا افتتاح کردیا گیا

11

کوہلو،15 نومبر(اے پی پی ): خسرہ ،روبیلا ویکسنیشن اور انسداد پولیو کی 12روزہ مہم کا افتتاح   کر دیا   گیا ۔  ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر گہنور خان مری نے ڈی ایچ کیو کوہلو  نے  بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر گہنور خان مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم 15 نومبرسے 27 نومبر تک جاری رہے گی ،مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے جبکہ خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران ضلع بھر میں 60300 ،نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو ویکسینیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر گہنور خان مری نے والدین ،سیاسی و مذہبی جماعتوں،اساتذہ ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے ، تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسینیشن کے عمل سے رہ نہ جائے ۔