کھاد کو بلیک اور ذخیرہ کرنے پرضلعی انتظامیہ لاہور کی بڑی کارروائی

63

لاہور 22نومبر (اے پی پی)کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت شبانہ روز کوشاں ہے جبکہ دوسری جانب کھاد کو ذخیرہ کر کے بلیک میں مہنگے داموں فروخت کرنے والے بھی سرگرم عمل ہیں ایسی صورت حال میں ضلعی انتظامیہ نے کھاد کو بلیک کرنے اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے تازہ آپریشن میں 2000 یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی بوریوں کو ضبط اور  2 ٹرک کھاد کی بوریوں کو بھی قبضہ میں لے لے کر گودام کو سیل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصراللہ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ذخیرہ اندوز ڈیلر پوچھنے پر کھاد کی سپلائی کے بارے میں کچھ بی تسلی بخش نہ بتا سکا چنانچہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گودام سیل کر کے تمام تر مال ضبط کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تحصیل کینٹ کے علاقے برکی روڈ پر یہ کارروائی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی کے بارے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے حکم اور ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے انھوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی بھی ہدایات کر رکھی ہیں۔