کھلی کچہریوں میں آنے والے سائلوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کیے جا رہےہیں؛ ڈی پی او فیصل گلزار

17

اوکاڑہ،29نومبر((اے پی پی): ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا ہے کہ تھانوں کی سطح پرکھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شروع کیا گیا ہے اور کھلی کچہریوں میں آنے والے سائلوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کیے جا رہےہیں تاکہ انصاف عوام کی دہلیز پر میسر ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں آنے والے سائلوں اور علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کیے ۔

 ڈی پی او نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کےلئے ضلعی پولیس کو واضع احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مقامی پولیس کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو کوئی بھی شہری مجھ سے ہمہ وقت مل سکتا ہے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔