ہرنائی،15 نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے ڈی ایچ او ڈاکٹر سید مظفر شاہ کے ہمراہ خسرہ ،روبیلا ویکسنیشن اور انسداد پولیو کی بارہ روزہ مہم کا افتتاح کر دیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کی ویکشنیشن مہم 15 نومبرسے 27 نومبر تک جاری رہی گی، خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو لگائی جائے گی، مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظفر شاہ نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران ضلع میں 47ہزار 600سے زائد بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ضلع ہرنائی کو 24زون میں تقسیم کیا گیا ہے ، ضلع بھرمیں مہم کا آغاز ہوچکا ہرمکتبہ فکر کے لوگ محکمہ صحت کے ٹیموں سے تعاون کرے۔