اسلام آباد ، 10 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر براۓ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بدھ کو یہاں عالمی یومِ سائنس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ادارے سائنس و ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تحقیق کو عملی نتائج پر لانے کا نیا کلچر لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر ٹیکنالوجی کی مخالفت کی جا رہی ہے۔