ملتان، 23 نومبر (اے پی پی ): ریسکیو 1122 ملتان دھند فوگ سموگ کا تدارک کرنے کے لئے ریسکیو 1122 اور ہنڈا کے زیر اہتمام سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے تعاون سے گھنٹہ گھر چوک پر صبح 9 بجے تا 5 بجے تک کیمپ میں فری ہیڈ لائیٹس روشن اور فری مرر تقسیم کیے گئے اس موقع پر گھنٹہ گھر چوک میں ایک علامتی روڈ سیفٹی آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا اس علامتی روڈ سیفٹی واک کی قیادت. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ چیف ٹریفک آفیسر جناب عمران جلیل غلزئی. نیشنل منیجر سیفٹی اٹلس ہنڈا افتخار احمد نے کی ۔اس موقع پر شرکا نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بات کی اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے کہا کہ ہمیں ایک ذمہ دار شہری ہوتے ہوئے روڈ پر سیفٹی کا خیال رکھنا چاہیے سردیوں کے موسم میں دندھ بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری دندھ کے اوقات میں گھر سے باہر نہ نکلیں گاڑی کی لائٹ کا اہتمام کریں فوگ لائٹ لگوائیں آگے والی گاڑی سے فاصلہ رکھیں تیز رفتاری سے گریز کریں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں موٹر سائیکل سوار سائیڈ ویومیرر کا استعمال ضرور کریں۔