اسلام آباد،8نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے ایک لاکھ سے لے کر اڑھائی کروڑ روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے منعقدہ کامیاب جوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نے اب تک پچاس ہزار ملازمتیں پیدا کی ہیں اور سکلز فار آل پروگرام کے تحت ٹریننگ لینے والوں میں سے 60 سے 70 فیصد کو ملازمت مل رہی ہے۔ انہوں نے کامیاب جوان پروگرام میں تعاون کرنے پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس، نیوٹیک اور بینکوں سمیت دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔