بچوں کے خلا ف سائبر کرائمز ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے: وفاقی محتسب سید طاہر شہباز

48

لاہور، دسمبر 3 (اے پی پی): وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی زیر صدارت وفاقی محتسب آفس میں بچوں کے خلاف سائبر کرائم کو روکنے کے لئے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔

سید طاہر شہباز نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے نے اس مقصد کے لئے قوا نین اور ان کے نفاذ کے میکنزم کو فعال کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ بچوں کے خلا ف سا ئبر کرائمز ایک بین الاقوا می مسئلہ بن چکا ہے جس کی روک تھام کے لئے جامع منصو بہ بند ی کی ضرورت ہے۔بچوں کے خلا ف جرا ئم کے حوالے سے عوام الناس میں آ گا ہی مہم چلا نے کی ضرورت ہے۔