مری میں آل پاکستان میراتھن ریس ، ریسکیو اہلکار تشکیل دیے جانے والے میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض  کی انجام دہی میں مصروف

17

مری ،04 دسمبر (اے پی پی ): مری شہر میں منعقد کی جانے والی آل پاکستان  میراتھن ریس کے موقع پر ریسکیو اہلکار تشکیل دیے جانے والے میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

میڈیکل کور پلان کے مطابق تحصیل مری میں دیگر ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کے ساتھ ساتھ مال روڈ سے شروع ہونے والی آل پاکستان میراتھن ریس  کیلئے  مال روڈ، پنڈی پوائنٹ  اور چنار آرمی پبلک سکول کے مقام پر ایمرجنسی میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ریسکیو اہلکار احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122  کے مطابق دو ایمرجنسی ایمبولنسیز ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ میراتھن ریس میں حصہ لینے والے شرکا کے ساتھ ساتھ  اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوۓ تمام ریسکیو اہلکاروں کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے  کیلئے  بہتر سے بہتر ریسکیو سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔