آر  ایس ایس کے ہوتے ہوئے بھارت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں؛ وزیرِ اعظم عمران خان

44

اسلام آباد ، 09 دسمبر (آے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان نے “پُرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا” اسلام آباد انکلیو 2021 سے جمعرات کو یہاں  خطاب میں کہا ہے کہ  آر  ایس ایس کے ہوتے ہوئے بھارت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، مذاکرات کی کوشش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں آرایس ایس کانظریہ رکھنے والی حکومت ہے اور ایک نظریئے کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے اس لئے مشکل ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کوئی بات چیت کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھارت میں ہو رہا ہے وہ کشمیر ہی نہیں بلکہ بھارت کے عوام کے لئے بھی برا ہو رہا ہے اور یہ ہندوستان کے لوگوں کی بھی بدقسمتی ہے۔ بھارت میں 50 سے60 کروڑ افراد کو دوسرے درجے کے شہری سمجھا جا رہا ہے۔ انسانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہواکہ کہیں اتنی بڑی آبادی کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جائے۔اس کے بھارت کے معاشرے کے لئے بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس کا نظریہ پائیدار نہیں ہے ، آر ایس ایس کے ہوتے ہوئے بھارت کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں، آر ایس ایس نے بھارت میں تقسیم کا نظریہ دیا ہے۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد