لاہور ،یکم دسمبر ( اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ احسن اقبال بیان حلفی اور آڈیوز سے لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان کی پارٹی اس کا دفاع کر رہی ہے عدالت میں سابق جج رانا شمیم نے بھی بیان حلفی بارے متضاد بیانات دئیے ہیں ۔آئے روز آڈیو اور ویڈیو آ رہی ہیں اب ان حربوں سے آگے بڑھ کر سنجیدہ سیاست کرنی چاہیےبلاول بھٹو نے بھی بڑی شعلہ بیان تقریر کی سمجھ نہیں آتی ان کی سیاست کا اصل چہرہ کیا ہےان کی شوگر ملز اور کاروبار دن رات ترقی کیسے کر رہے ہیں ان کا صوبہ نیچے جا رہا ہے کاروبار اوپر جا رہا ہے وہ اندرون سندھ کے عوام کی حالت زار سے وہ واقف بھی نہیں ان کو ان عوام کے بارے بھی سوچنا چاہیے ۔