ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات پر مشتمل ڈائریکٹری شائع کی جائیگی؛چوہدری فواد حسین

17

اسلام آباد،28دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے  کہ کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی 2019ءکی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا حکم دیا ہے، پاکستان میں صرف سیاستدان ہی ہیں جن کے ٹیکسز عوام کے سامنے آتے ہیں، باقی کسی شعبہ میں اتنی اکاﺅنٹیبلٹی نہیں جتنی سیاستدانوں کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ایسی حکومت قائم کی جس کی بنیاد شفافیت پر مبنی ہے۔

 چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سیاستدانوں اور ان کے خاندانوں کے اثاثے ہمارے سامنے ہیں، نئی ڈائریکٹری کے نتیجے میں ٹیکس کی ادائیگیاں بھی سامنے آ جائیں گی۔