اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر قتل کیس،ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخارکی پریس کانفرنس،ملزمان گرفتار

76

چنیوٹ،06 دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر) بلال افتخارنے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ لنگرانہ کے علاقہ چک 237میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،عمران جعفر کے قتل کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں خود جائے وقوعہ،ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ پہنچا  اور دلخراش واقعہ پر لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔فوری طور پر فرانزک ٹیمیں،کرائم سین ٹیمیں،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی،جائے وقوعہ کو کارڈن کیا گیاشواہد اکٹھے کیے گئے اورنعش کا پوسٹ مارٹم کروایاگیا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ کی زیرنگرانی تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی،پیشہ وارانہ مہارت سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں دونوں ملزمان سہیل اصغر ولد اصغر علی،اصغر علی ولد علی محمد اقوام وربھو سکنائے چک 237کو گرفتارکرلیا۔خصوصی ٹیم میں ڈی ایس پی بھوانہ مظہر احمد گوندل،ایس ایچ او لنگرانہ انسپکٹر بابر نواز،ایس ایچ او محمد والا اسداللہ ایس آئی,انسپکٹر ظفراللہ خان،انچارج سی آئی معہ ٹیم،انچارج چوکی منگوآنہ محمد اسلم اے ایس آئی و دیگر شامل ہیں۔سینئر افسران کی زیرنگرانی خصوصی ٹیمیں واقعہ کی تفتیش کررہی ہیں۔تمام وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی