اسلام آباد2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس فورس میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
ان خیالات کااظہارشیخ رشید احمد نے جمعرات کواسلام آباد میں نیشنل پولیس بیورو کے زیر اہتمام نیشنل شوٹنگ کمپٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاہے کہ معاشرہ اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرے اور بلاجواز پولیس کو تنقید کا نشانہ نہیں بناناچاہیے۔