انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر خانسا(خوانہ سرا) کے شناختی کارڈ رجسٹریشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے (عورت فاﺅنڈیشن ) کے تعاون سے تقریب کا انقاد کیا گیا

25

سکھر۔10دسمبر(اے پی پی ): انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر چیئرمین نادرا طارق ملک کی خصوصی ہدایات پر ڈی جی نادرا سکھر کرنل (ر) سہیل محمود کی زیر نگرانی خانسا(خوانہ سرا) کے شناختی کارڈ رجسٹریشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے (عورت فاﺅنڈیشن ) کے تعاون سے تقریب کا انقاد کیا گیا۔

ڈی جی نادرا نے مختلف شہروں سے آئے خانسا(خوانہ سرا) کے شناختی کارڈ بنوانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا، جس میں ڈی جی نادرا سکھر نے بتایا کہ نادرا نے سب سے پہلے خوانہ سرا کو شناخت دینے میں اہم کردار ادا کیا، اس موقع پر تمام نادرا دفاتر میں شناختی کارڈ کی رجسٹریشن کے لئے انتظام کئے گئے جا میں ان افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پروسیس کیا گیا۔

ڈی جی نادرا سکھر نے بتایا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کے بھی برابر کے حقوق ہیں، شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے خواجہ سرااپنے حقوق سے محروم رہ سکتے ہیں، نادرا کی طرف سے خواجہ سرا کے لئے شناختی کارڈ سے متعلق تمام سہولتیں مہیا کی جائینگی،خواجا سرا اپنی رجسٹریشن کے بعد گورنمنٹ کی طرف سے مخصوص کوٹا پر اداروں میں بھرتی کےلئے اہل ہوسکتے ہیں، اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکتے ہیں اور الیکشن میں امیدوار کے طور پر حصہ لے سکتے ہیں۔